لاہور : سابق وزیراعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ آج عدالت میں جمع کرائی جائے گی ، گزشتہ روزوقت ختم ہونےکےباعث رپورٹ وصول نہیں کی جاسکی تھی، نواز شریف علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بیرون ملک منتقل ہونے کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ آج لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرائی جائے گی۔
گذشتہ روز نوازشریف کے وکیل امجد پرویز کی جانب سے میڈیکل رپورٹ لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی تاہم عدالتی وقت ختم ہونے پر رپورٹ وصول نہ کی جاسکی تھی، جس کے بعد ہائی کورٹ آفس نے رپورٹ کل جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔
برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن سے تصدیق شدہ سابق وزیراعظم کی میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا کہ نوازشریف کومتعدد بیماریوں کاسامناہے، نوازشریف کوبظاہرآئی ٹی پی کی بیماری ہے، پلیٹ لیٹس کنٹرول میں نہ آیا تو جسم میں زہریلےمواد کی تشخیص کیلئےٹاکسیکالوجی اسکریننگ کی جائے گی۔
مزید پڑھیں : نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ کل جمع کرانے کی ہدایت
فالج سے بچاؤکیلئے دماغ کوخون منتقل کرنےوالی شریان کا علاج زیرغور ہے، حتمی تشخیص تک ڈاکٹروں کی زیرنگرانی رہناہوگا، ڈاکٹروں نے نوازشریف کو دن میں دو بار واک کامشورہ دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ان کے پلیٹ لیٹس مستحکم کرنے کے لیےعلاج جاری ہے، محفوظ علاج کے لیے 50 ہزارسے ڈیڑھ لاکھ پلیٹ لیٹس ہونے چاہئیں ، بائی پاس کے بعد نوازشریف کی طبیعت بہتر ہے مگر شریانوں میں مسائل ہیں، نوازشریف کے دل کی ایم آر آئی بھی ہو رہی ہے۔
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف 19 نومبر سے علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں جہاں ان کے مسلسل ٹیسٹ اور طبی معائنہ کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں: نواز شریف کے دماغ کو خون پہنچانے والی شریان 88 فیصد بند
یاد رہے نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کا مسئلہ بے قابو ہے، انہیں دل، شوگر اور شریانوں کی بیماری لاحق ہیں۔
اس سے قبل ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے دماغ کو خون پہنچانے والی شریان 88 فیصد بند ہے، ڈاکٹرز نے امریکا میں علاج کی تجویز دی ہے، ڈاکٹرز شوگر ان کی مقدار اور پلیٹ لیٹس کے توازن کو اعتدال میں لانے کی کوشش کررہے ہیں تاہم پلیٹ لیٹس کی مقدار میں مسلسل کمی کی وجوہات اب تک معلوم نہیں ہوسکیں۔
The post نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ آج لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرائی جائےگی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2PPXUmu
No comments:
Post a Comment