کئی مقامات پر شدید دھند کے باعث موٹر وے بند - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Saturday, 14 December 2019

کئی مقامات پر شدید دھند کے باعث موٹر وے بند

لاہور: پنجاب میں اس وقت شدید دھند کا راج برقرار ہے، کئی مقامات پر شدید دھند کے باعث موٹر وے کو بند کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان موٹر وے کا کہنا ہے کہ موٹر وے ایم ون پشاور سے رشگئی تک دھند کے باعث بند کر دیا گیا ہے، موٹر وے ایم 2 بھی کوٹ سرور انٹرچینج سے لاہور تک دھند کے باعث بند ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ موٹر وے ایم 3 لاہور سے عبدالحکیم تک جب کہ موٹر وے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے خانیوال تک دھند کے باعث بند کر دیا گیا ہے۔

موٹر وے پولیس کے مطابق قومی شاہراہ پر لاہور، ٹھوکر، چوہنگ، موہلنوال، سندر، مراکہ، مانگا منڈی، جمبر، پھول نگر، پتوکی، اوکاڑہ، ساہیوال، چیچہ وطنی، میاں چنوں، خانیوال میں شدید دھند کا راج ہے۔ جب کہ قومی شاہراہ پر حد نگاہ 30 میٹر تک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  پنجاب میں دھند کی وجہ سے اتوار کو پروازوں میں تاخیر کا امکان ہے، پی آئی اے

خیال رہے کہ پنجاب میں شدید دھند کے باعث صرف بڑی شاہراہیں اور موٹر ویز ہی نہیں بلکہ ایئر لائینز کی پروازیں بھی متاثر ہو رہی ہیں، دھند کی وجہ سے آج پی آئی اے کا فلائٹ شیڈول متاثر رہے گا۔

دوسری طرف آج ملک کے بیش تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جب کہ بالائی علاقے یخ بستہ ہواؤں کی لپیٹ میں رہیں گے، محکمہ موسمیات نے آیندہ چوبیس گھنٹوں میں، کراچی، کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد، پشاور سمیت ملک کے بیش ترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے، جب کہ بالائی علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا، گلگت بلتستان کے اضلاع میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا بھی امکان ہے۔

The post کئی مقامات پر شدید دھند کے باعث موٹر وے بند appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2PmScti

No comments:

Post a Comment