جڑواں بھائیوں نے ایک ساتھ خودکشی کرلی - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Tuesday, 31 December 2019

جڑواں بھائیوں نے ایک ساتھ خودکشی کرلی

لندن: رئیلٹی ٹی وی شو میں کام کرنے والے 2 جڑواں بھائیوں نے ایک ساتھ خودکشی کرلی، خاندانی ذرائع کے مطابق ایک بھائی کینسر کا شکار تھا۔

خودکشی کرنے والے دونوں بھائی بل اور جو اسمتھ ایک ٹی وی چینل پر نشر کیے جانے والے رئیلٹی شو ’مائی بگ فیٹ جپسی ویڈنگ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھاتے تھے۔

مذکورہ رئیلٹی شو اپنے 3 سیزن پورے کرچکا تھا، دونوں بھائی تیسرے سیزن میں آئے تھے اور وہ مالی کا کردار ادا کر رہے تھے۔

دونوں کی عمریں 32 سال تھی اور ان کے مردہ جسم ایک قریبی درخت سے لٹکے ہوئے ملے۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ جو اسمتھ کو کچھ عرصہ پہلے ہی کینسر تشخیص ہوا تھا۔ ایک کزن کے مطابق جب جو کو کینسر تشخیص ہوا تو بل نہایت صدمے میں مبتلا ہوگیا تھا، اس نے کہا تھا کہ وہ اپنے بھائی کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتا۔

کزن کا یہ بھی کہنا تھا کہ 2 ماہ قبل جو نے خاندان کو بتایا تھا کہ کیمو تھراپی کے بعد اب وہ اپنے کینسر سے نجات حاصل کرچکا تھا، لیکن اب یوں لگتا ہے کہ یہ سچ نہیں تھا۔

شو کے ایک اور اسٹار پیڈی ڈورتھی نے فیس بک پر اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے نے انہیں صدمے میں مبتلا کردیا ہے۔ دونوں بھائی نہایت خوش اخلاق تھے۔

پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع تو کردی ہے تاہم انہیں امید ہے کہ ان اموات کی اور کوئی وجہ نہیں۔

The post جڑواں بھائیوں نے ایک ساتھ خودکشی کرلی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2QCoFed

No comments:

Post a Comment