لاہور: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب دیرینہ برادرانہ تعلقات کو تقویت دے گا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ سعودی عرب نے آزمائش کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ تعلقات نئی بلندی تک پہنچانے کےعزم کا آئینہ دار ہے، دورہ دونوں ممالک کے اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید مضبوط کرے گا، وزیراعظم کا دورہ دیرینہ برادرانہ تعلقات کو تقویت دے گا۔
وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب دونوں ممالک کی قیادت کے دوطرفہ تعلقات نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا آئینہ دار ہے۔یہ دورہ دونوں ممالک کے مابین اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزیدمضبوط اوردیرینہ برادرانہ تعلقات کو تقویت دے گا۔سعودی عرب نے آزمائش کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) December 15, 2019
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کو کشمیر کی صورت حال سے آگاہ کیا، مسئلہ کشمیر پر سعودی عرب کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ شعبہ سیاحت میں سعودی تعاون کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہیں، پاکستان سیاحت کے لیے حسین اور پُرکشش منزل بن کر ابھر رہا ہے۔
The post سعودی عرب نے آزمائش کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا، فردوس عاشق اعوان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2tfsGgF
No comments:
Post a Comment