راولپنڈی: سری لنکن کرکٹ ٹیم کراچی روانہ ہونے کے لیے اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچ گئی، مہمان ٹیم کو سخت سیکیورٹی میں ہوٹل سے ایئرپورٹ لایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکن ٹیم پی کے 301 سے کراچی روانہ ہوگی، قومی کرکٹ ٹیم اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا دوسرا میچ 19 تاریخ سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جس کے لیے سری لنکن ٹیم کراچی روانہ ہونے کے لیے تیار ہے۔
مہمان ٹیم آج دوپہر کو کراچی پہنچے گی، دونوں ٹیمیں 17 اور 18 دسمبر کو نیشنل اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیں گی۔ جبکہ قومی ٹیم پہلے ہی کراچی پہنچ چکی ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم راولپنڈی سے کراچی پہنچ گئی، سخت سیکورٹی میں ہوٹل منتقل
پاکستان ٹیم کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے سخت سیکورٹی حصار میں ہوٹل پہنچایا گیا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جو ڈرا ہوا، پہلے ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز مہمان ٹیم نے 6 وکٹوں پر 308 رنز بنا کر اپنی پہلی اننگز ڈیکلئر کر دی تھی جب کہ پاکستان نے پہلی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 252 رنز بنائے اور میچ ڈرا ہوگیا۔
The post سری لنکن ٹیم کراچی روانہ ہونے کیلئے ایئرپورٹ پہنچ گئی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2LYAXMO
No comments:
Post a Comment