یادگار شہدا کو مسمار کرنے میں را کے ملوث ہونے کا انکشاف - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Saturday, 14 December 2019

یادگار شہدا کو مسمار کرنے میں را کے ملوث ہونے کا انکشاف

کراچی: شہر قائد کے علاقے عزیز آباد میں واقع یادگار شہدا کو مسمار کرنے والا ایم کیو ایم لندن کا دہشت گرد نکلا۔

ذرایع کے مطابق عزیز آباد یادگار شہدا کو گزشتہ روز مسمار کرنے والا ایم کیو ایم لندن کا دہشت گرد علی غلام پٹنی ہے، جو اس وقت ملائیشیا میں مقیم ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ غلام پٹنی یادگار کو تباہ کرنے کا ماسٹر مائند ہے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے معاملے کا سراغ لگاتے ہوئے کہا ہے کہ سربراہ ٹارگٹ کلنگ ٹیم علی غلام پٹنی کو بانی ایم کیو ایم نے یادگار شہدا کی مسماری کا کام سونپا تھا، ذرایع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بانی ایم کیو ایم کو بھارتی ایجنسی را نے کام سونپا تھا، اور یادگار کو مسمار کرنے کا مقصد اردو بولنے والوں میں بے چینی پھیلانا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  کراچی، عزیزآباد میں یادگار شہدا پر نامعلوم افراد کی توڑ پھوڑ

یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے عزیز آباد میں ایم کیو ایم کی یادگار شہدا پر نامعلوم افراد توڑ پھوڑ کر کے فرار ہو گئے تھے، ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے یادگار شہدا کی تعمیر نو کرانے اور بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

واقعے کے بعد عزیز آباد یادگار شہدا پر رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے، ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ کچھ لوگ ایم کیو ایم پاکستان کی مضبوطی سے خوف زدہ ہیں، کچھ عناصر ہمارے نئے صوبے کے مطالبے سے پریشان ہیں، یادگار شہدا چھوٹی سی جگہ تھی بتایا جائے کس کو بری لگ رہی تھی۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان نے ہنگامی اجلاس میں اعلان کیا کہ یاد گار شہدا کو دوبارہ تعمیر کریں گے، ہم شہدا کے وارث ہیں ان کے لیے کام کرتے رہیں گے۔

The post یادگار شہدا کو مسمار کرنے میں را کے ملوث ہونے کا انکشاف appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/38Ilo5l

No comments:

Post a Comment