اب پنجاب میں نیک نیتی سے صرف کام، کام اور کام ہوتا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Sunday, 15 December 2019

اب پنجاب میں نیک نیتی سے صرف کام، کام اور کام ہوتا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدر کا کہنا ہے کہ شوبازیوں کا دور گزر چکا ہے، اب پنجاب میں نیک نیتی سے صرف کام، کام اور کام ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے پی ٹی آئی پنجاب کے صدور، جنرل سیکرٹریز نے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے میں پارٹی امور اور کوآرڈینیشن کو مزید بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات میں نچلی سطح پر پارٹی کو فعال اور مؤثر بنانے کے لیے تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔

اس موقع پر سردار عثمان بزدار نے کہا کہ جلد پارٹی کارکنان سے ہر ضلع میں جا کرملاقاتیں کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ شوبازیوں کا دور گزر چکا ہے، اب پنجاب میں نیک نیتی سے صرف کام، کام اور کام ہوتا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اب پنجاب میں نیک نیتی سے صرف کام، کام اور کام ہوتا ہے، تنقید برائے تنقید کے باوجود پنجاب کی کارکردگی دیگرصوبوں سے بہتر ہے، ایسے عناصر تنقید کرتے رہ جائیں گے اور پنجاب آگے بڑھتا جائے گا۔

صحت کارڈ کی فراہمی فلاحی ریاست کی جانب اہم قدم ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ کی فراہمی فلاحی ریاست کی جانب اہم قدم ہے، ریاست مدینہ کے تصور کے تحت ریاست پر ہر خصوصی فرد کی ذمے داری ہے۔

The post اب پنجاب میں نیک نیتی سے صرف کام، کام اور کام ہوتا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/36CyEqk

No comments:

Post a Comment