صوابی میں ایکسائز انٹیلی جنس کی کارروائی، 9 کلو ہیروئن برآمد - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Saturday, 14 December 2019

صوابی میں ایکسائز انٹیلی جنس کی کارروائی، 9 کلو ہیروئن برآمد

صوابی : صوبہ خیبرپختونخواہ کے شہر صوابی میں ایکسائز انٹیلی جنس نے کارروائی کے دوران 1 ملزم کو گرفتار کرکے 9 کلو ہیروئن برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق صوابی میں انبار انٹرچینج کے قریب ایکسائز انٹیلی جنس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے 9 کلو ہیروئن برآمد کرلی۔

دوسری جانب ایکسائز انٹیلی جنس نے صوابی میں تھانہ تور ڈھیر کی حدود میں ایک اور کارروائی کے دوران 2 منشیات اسمگلرز کو گرفتار کرکے 18 کلو چرس برآمد کرلی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے محکمہ ایکسائز انٹیلی جنس کے اہلکاروں نے رنگ روڈ پھندو چوک کے قریب ناکہ بندی کر رکھی تھی کہ اس دوران ایک مشکوک گاڑی آتی دکھائی دی جسے تلاشی کے روکا گیا، اس دوران گاڑی کے خفیہ خانوں سے 48 کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم ذاکر اللہ سکنہ باڑہ کو گرفتار کیا گیا۔ محکمہ ایکسائز انٹیلی جنس کا کہنا تھا کہ چرس پنجاب اسمگل کی جانی تھی۔

سیالکوٹ ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کی کارروائی، کروڑوں مالیت کی ہیروئن برآمد

واضح رہے کہ رواں سال ستمبر میں اے ایس ایف نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر برطانوی جوڑے سے کروڑوں روپے مالیت کی 25 کلو ہیروئن برآمد کی تھی۔ اے ایس ایف نے ہیروئن خاتون کے سامان سے برآمد کی تھی جو انہوں نے کپڑوں میں چھپا رکھی تھی۔

The post صوابی میں ایکسائز انٹیلی جنس کی کارروائی، 9 کلو ہیروئن برآمد appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2soAVXB

No comments:

Post a Comment