لاہور میں غیر قانونی ٹیلی فون ایکسچینج پکڑا گیا، 5 افراد گرفتار - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Monday, 16 December 2019

لاہور میں غیر قانونی ٹیلی فون ایکسچینج پکڑا گیا، 5 افراد گرفتار

لاہور: غیر قانونی ٹیلی فون ایکس چینجز کے خلاف پی ٹی اے اور ایف آئی اے کے کریک ڈاؤن میں اداروں نے لاہور میں ایک غیر قانونی ٹیلی فون ایکسچینج پکڑ لیا، اور 5 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں گرے ٹریفک کے خلاف پی ٹی اے زونل آفس اور ایف آئی اے نے مشترکہ کارروائی کر کے پانچ افراد کو حراست میں لے لیا، ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران ایک فعال غیر قانونی گیٹ وے ایکس چینج پکڑا گیا ہے۔

ایف اے آئی کے مطابق غیر قانونی ایکس چینج میں کام کرنے والے پانچ افراد کو حراست میں لے کر ان سے تین لیپ ٹاپ، ایک میڈیا کنورٹر، چار موڈیم سمیت دیگر سامان قبضے میں لے لیا گیا ہے، ایکسچینج میں 30 فعال فکس لائن ٹیلی فون نمبرز استعمال کیے جا رہے تھے، زیر حراست افراد سے مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  پی ٹی اے نے 9 لاکھ 33 ہزار 775 ویب سائٹس بلاک کردیں

پی ٹی اے حکام کے مطابق غیر قانونی ٹیلی فون ایکس چینج چلا کر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا جا رہا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے قومی اسمبلی میں بتایا گیا تھا کہ پی ٹی اے ملک میں قابل اعتراض مواد کی حامل 9 لاکھ 33 ہزار 775 ویب سائٹس بلاک کر چکی ہے، ان ویب سائٹس پر عدلیہ مخالف، ریاست مخالف اور گستاخانہ مواد اپ لوڈ کیا جاتا تھا۔

The post لاہور میں غیر قانونی ٹیلی فون ایکسچینج پکڑا گیا، 5 افراد گرفتار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/34pCL7B

No comments:

Post a Comment