جھل مگسی ڈیزرٹ چیلنج 2019، فائنل مقابلہ شروع - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Sunday, 15 December 2019

جھل مگسی ڈیزرٹ چیلنج 2019، فائنل مقابلہ شروع

جھل مگسی : بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں ڈیزرٹ چیلنج 2019 کے نام سے منعقد ہونے والی جیپ ریلی کے فائنل مقابلے کا آغاز ہوچکا ہے، ریس میں خاتون ڈرائیور سلمیٰ خان بھی شریک ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جھل مگسی ڈیزرٹ چیلنج جیپ ریلی 2019 کا فائنل مقابلہ شروع ہوگیا، جیپ ریس کے مہمان خاص وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان عالیانی ہیں۔

جھل مگسی جیپ ریلی میں ملک بھر سے 70 ڈرائیور کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جنمیں خاتون ڈرائیور سلمیٰ خان بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق جیپ ریلی کے لئے 222 کلومیٹر کا ٹریک بنایا گیا ہے جیپ ریلی کے میزبان نوابزادہ نادر خان مگسی اپنے ٹائٹل کا بھرپور دفاع کریں گے۔

جیپ ریس میں حصہ لینے والے ڈرائیور کھلاڑیوں کے وہیکلز کو اسٹاک اور پری پیڈ دو کٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

جھل مگسی ڈیزرٹ چیلنج انتظامیہ کی جانب سے ریس میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کے تین گروپ ’اے بی سی‘ بنانے گئے ہیں پری پیڈ اے کٹیگری میں سید آصف امام، نوابزادہ میر نادر خان مگسی، اسد کھوڑہ، نوابزادہ میر جعفر خان مگسی، صاحبزادہ سلطان و دیگرز کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

دوسری جانب اسٹاک کیٹیگری میں میر نواز دشتی، میاں افضل حق، دانش و دیگر ڈرائیور کے درمیان مقابلہ ہوگا جبکہ فیمیل کٹیگری میں ملتان کی سلمہ خان بھی ریس میں شامل ہیں۔

The post جھل مگسی ڈیزرٹ چیلنج 2019، فائنل مقابلہ شروع appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2RTWCcE

No comments:

Post a Comment