کراچی: گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی رہی، ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 184 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی، ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 184 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 40 ہزار 916 پوائنٹس پر بند ہوا۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے (9 سے 13 دسمبر کے دوران) انڈیکس کی بلند ترین سطح 41 ہزار 77 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 40 ہزار 170 پوائنٹس رہی۔
گزشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں 1 ارب 37 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، کاروباری ہفتے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 105 ارب روپے بڑھی۔ کاروباری ہفتے کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 7 ہزار 902 ارب روپے ہے۔
اس سے گزشتہ ہفتے (2 سے 6 دسمبر) کے دوران بھی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی، ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 14 سو 44 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد انڈیکس 9 ماہ بعد 40 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔
اسی ہفتے کے دوران مارکیٹ میں 81 ارب روپے مالیت کے 2.32 ارب روپے کا کاروبار بھی کیا گیا، ایک ہفتے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 284 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 796 ارب پر پہنچ گئی تھی۔
The post پاکستان اسٹاک ایکسچینج: ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 184 پوائنٹس کا اضافہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/34iXha9
No comments:
Post a Comment