مڈل مین کے کردار کو کم کرکے ہی کسان اورصارف کو فائدہ پہنچایا جاسکتا ہے، اکرم چوہدری - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Sunday, 1 September 2019

مڈل مین کے کردار کو کم کرکے ہی کسان اورصارف کو فائدہ پہنچایا جاسکتا ہے، اکرم چوہدری

لاہور: چیئرمین ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول محمد اکرم چوہدری کا کہنا ہے کہ مصنوعی مہنگائی کرنے والے عناصر کے خلاف سزائیں سخت کرنے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول محمد اکرم چوہدری نے کہا کہ مڈل مین کے کردار کو کم کر کے ہی کسان اور صارف کو فائدہ پہنچایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاشت کاروں اور صارفین کے حقوق کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں جبکہ کاشت کاروں، ہول سیلرز اور ریٹیلرز کے تعاون سے ہی قیمتوں میں استحکام ممکن ہے۔

محمد اکرم چوہدری نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں کی کمزور رزعی پالیسی کے باعث پاکستان کو ٹماٹر، آلو، پیاز اور دیگر اجناس درآمد کرنا پڑتے ہیں۔

چیئرمین ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول نے کہا کہ اشیائے خرونوش مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ مصنوعی مہنگائی کرنے والے عناصر کے خلاف سزائیں سخت کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر پنجاب میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار عوامی فیصلے لے رہے ہیں وہ وقت دور نہیں جب عوام کی منتخب کردہ یہ حکومت ہی عوامی کی امنگوں کی اصل ترجمان ہوگی۔

The post مڈل مین کے کردار کو کم کرکے ہی کسان اورصارف کو فائدہ پہنچایا جاسکتا ہے، اکرم چوہدری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2lqrO5b

No comments:

Post a Comment