بھارت نے پاکستان کی بھارتی دہشت گردکلبھوشن کو قونصلررسائی دینے کی پیشکش قبول کرلی - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Sunday, 1 September 2019

بھارت نے پاکستان کی بھارتی دہشت گردکلبھوشن کو قونصلررسائی دینے کی پیشکش قبول کرلی

اسلام آباد : بھارت  پاکستان کی  آج بھارتی دہشت گرد کلبھوشن کو قونصلررسائی دینے کی پیشکش قبول کرلی، عالمی عدالت انصاف نے کلبھوشن کو قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھارت کے حاضر سروس دہشت گرد کلبھوشن یادیو کو آج قونصل رسائی دی جائے گی ، بھارتی سفارتخانے کے حکام  اپنے جاسوس سے ملیں گے۔

بھارت نےکلبھوشن تک قونصلررسائی کی پیشکش کرلی ہے ، بھارت کےچارج ڈی افئیرکلبھوشن سےملاقات کریں گے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کلبھوشن یادیو پاکستان میں دہشت گردی، جاسوسی اور تخریب کاری میں ملوث ہے اور سزائےموت کا منتظر ہے تاہم کلبھوشن کو ویانا کنونشن کے مطابق قونصلر رسائی دی جائے گی۔

بعد ازاں وزیر خارجہ شاہ محمود نے بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان عالمی عدالت انصاف کے فیصلوں پر عمل کرنے کا پابند ہے۔

دوسری جانب بھارت نےکلبھوشن تک قونصلررسائی کی پیشکش کرلی ہے ، بھارت کےچارج ڈی افئیرکلبھوشن سےملاقات کریں گے۔

مزید پڑھیں : بھارتی دہشت گرد کلبھوشن کو کل قونصلر رسائی دی جا رہی ہے: دفتر خارجہ

اس سے قبل گذشتہ ماہ کے آغاز میں پاکستان نے بھارت بھارتی دہشت گرد کلبھوشن تک  قونصلررسائی دینے کی پیشکش کی تھی تاہم بھارت نے شرطیں عائد کرکے قونصلر رسائی کا پہلا موقع گنوادیا تھا۔

یاد رہے عالمی عدالت میں ججز کے پینل نے پاکستان کے موقف کو درست قرار دیتے ہوئے کلبھوشن یادیو کی بریت کی درخواست مسترد کردی تھی۔

عالمی عدالت نے کلبھوشن یادیو کو بھارتی جاسوس ٹھہراتے ہوئے کہا تھا کہ کمانڈرکلبھوشن پاکستان کی تحویل میں ہی رہےگا، کیوں کہ کلبھوشن یادیو پرجاسوسی کا الزام ہے، البتہ ویاناکنونشن لاگو ہوگا، جس کے تحت سزائے موت کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے گی اور یادیو تک قونصلر رسائی دی جائے۔

واضح رہے یاد رہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو 3 مارچ 2016ء کو بلوچستان سے گرفتار کیا گیا، کلبھوشن نے دہشت گردی میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا تھا، باضابطہ مقدمہ چلایا گیا، 2017ء میں فوجی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔

بعد ازاں سزائے موت کے خلاف کلبھوشن یادیو نے رحم کی اپیل کی بھی تھی لیکن بھارت معاملے کو عالمی عدالت انصاف میں لے گیا تھا۔

The post بھارت نے پاکستان کی بھارتی دہشت گردکلبھوشن کو قونصلررسائی دینے کی پیشکش قبول کرلی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2lG6QPD

No comments:

Post a Comment