ایم ٹی آئی ایکٹ،آرڈیننس سے پبلک سیکڑاسپتالوں کی مینجمنٹ بہتر ہوگی، وزیراعظم - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Wednesday, 4 September 2019

ایم ٹی آئی ایکٹ،آرڈیننس سے پبلک سیکڑاسپتالوں کی مینجمنٹ بہتر ہوگی، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہناہے کہ بہترمینجمنٹ کے اسپتال کا مطلب مریضوں کے لیے بہتر طبی سہولیات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایم ٹی آئی ایکٹ، آرڈیننس سے پبلک سیکڑ اسپتالوں کی مینجمنٹ بہتر ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ یہ پرائیوٹائزیشن نہیں بلکہ ہمارے پبلک سیکڑاسپتالوں کے لیے اصلاحاتی پلان ہے، اسپتال بدستورسرکاری اسپتال رہیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ بہترمینجمنٹ کے اسپتال کا مطلب مریضوں کے لیے بہتر طبی سہولیات ہیں۔

2020 تک ہر پاکستانی ہیلتھ انشورنس کی سہولت سے مستفید ہوگا، ڈاکٹر ظفر مرزا

یاد رہے کہ رواں سال مئی میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ 2020 تک ہر پاکستانی ہیلتھ انشورنس کی سہولت سے مستفید ہوگا، پاکستان کے 66 اضلاع میں ہیلتھ انشورنس اسکیم متعارف کرادی گئی ہے۔

معاون خصوصی برائے صحت کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی صحت عامہ سے متعلق ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے، پاکستان عالمی صحت عامہ کی بہتری کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان شعبہ صحت میں اہم اصلاحات کررہی ہے، پاکستان کو مکمل فلاحی ریاست بنانا وزیراعظم عمران خان کی اولین ترجیح ہے

The post ایم ٹی آئی ایکٹ،آرڈیننس سے پبلک سیکڑاسپتالوں کی مینجمنٹ بہتر ہوگی، وزیراعظم appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2PLfE5m

No comments:

Post a Comment