راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور آج اہم پریس کانفرنس کریں گے ، جس میں یوم دفاع سمیت دیگر تقریبات کے بارے میں قوم کو آگاہ کریں گے اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی میڈیا کو بریفنگ دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور آج سہ پہر تین بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔
پریس کانفرنس میں میجر جنرل آصف غفور یوم دفاع سمیت دیگر تقریبات کے بارے میں قوم کو آگاہ کریں گے اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سمیت موجودہ سکیورٹی صورتحال پر بھی میڈیا کو بریفنگ دیں گے۔
مزید پڑھیں : یوم دفاع پر اس سال بھی ہر شہید کےگھر پہنچیں گے ، ڈی جی آئی ایس پی آر
یاد رہے یوم دفاع وشہدا 2019سے متعلق کانفرنس ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا یوم دفاع پر گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی ہر شہید کےگھر جانے کا پروگرام جاری رکھاگیا، گزشتہ سال بہت اچھا رسپانس رہاہر شہیدکو یاد کیاگیا، اس سال بھی ہر شہید کےگھر پہنچیں گے۔
میجرجنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ یوم دفاع وشہداکی مرکزی تقریب جی ایچ کیومیں منعقدہوگی ، تقریب کے فارمیٹ میں تبدیلی کی گئی ہے ، جی ایچ کیومیں شام کے وقت تقریب شام کے وقت نہیں دن میں ہوگی ، جس میں شہداکےلواحقین اورغازی شرکت کریں گے۔
The post ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور آج اہم پریس کانفرنس کریں گے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2HIK2qM
No comments:
Post a Comment