اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ آج یوم دفاع کے موقع پر دھرتی ماں کےعظیم سپوتوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم دفاع کو مظلوم کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے طور پرمنایا جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کے مطابق یوم دفاع کو مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منایا جائے گا۔تمام وفاقی و صوبائی وزراء، وزراۓ اعلی، گورنر صاحبان قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے اراکین شہدا کے گھر جائیں گے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) September 5, 2019
انہوں نے کہا کہ وزرائےاعلیٰ، گورنر صاحبان،اسمبلی اراکین شہدا کے گھرجائیں گے اور دھرتی ماں کےعظیم سپوتوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔
دھرتی ماں کے دفاع کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے عظیم سپوتوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) September 5, 2019
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قومی فریضہ’’آئیں شہید کے گھرچلیں‘‘ کوعمران خان آگے لے کر بڑھیں گے۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات نے کہا کہ نمازجمعہ میں سلامتی، شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعائیں ہوں گی، کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی کامیابی کے لیے بھی خصوصی دعائیں ہوں گی۔
"آئیں شہید کے گھر چلیں"کے قومی فریضے کو عمران خان خود آگے لے کر بڑھیں گے۔جمعۃ المبارک کے اجتماعات پر ملک کی سلامتی،شہداء کے درجات کی بلندی اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی کامیابی کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) September 5, 2019
واضح رہے کہ ملک بھر میں یوم دفاع پاکستان آج ملی جوش وجذبے اور شہدائے وطن کے ساتھ محبت وعقیدت کے ساتھ منایا جائے گا۔ شہداء کو خراج عیقدت پیش کرنے کے لیے جنرل ہیڈکوارٹرز جی ایچ کیو میں یوم دفاع کی مرکزی تقریب ہوگی۔
یوم دفاع پر وزیراعظم عمران خان آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد جائیں گے جہاں وہ کشمیری شہدا کے حوالے سے تقریب سے خطاب کریں گے۔
The post یوم دفاع کومظلوم کشمیریوں سےاظہاریکجہتی کے طورپرمنایا جائے گا، فردوس عاشق اعوان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2zUOC0X
No comments:
Post a Comment