اسلام آباد : نسانی حقوق کی وفاقی وزیرشیریں مزاری کا کہنا ہے کہ عالمی میڈیا اوردنیا ایک مہینے سے مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو،لاک ڈاؤن اور گرفتاریاں دیکھ رہی ہے، گرپاکستان دنیا سے یہ کہتا ہے کہ آوازاٹھائیں اوربدمعاش مودی سرکارسے اس بارے میں بات کریں توکیا یہ استحصال ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسانی حقوق کی وفاقی وزیر شیریں مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عالمی میڈیا اوردنیا ایک مہینے سے مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو،لاک ڈاؤن اورگرفتاریاں دیکھ رہی ہے، بھارتی قابض فورسزنہتے کشمیریوں کا قتل،پیلیٹ گن کا استعمال کررہی ہیں ، اگرپاکستان دنیا سے یہ کہتا ہے کہ آوازاٹھائیں اوربدمعاش مودی سرکارسے اس بارے میں بات کریں توکیا یہ استحصال ہے۔
Pak has nothing to “exploit”. Int media & world are seeing almost a month of curfew, lockdown & arrests, pellet guns against unarmed civilians & killings – all by Indian occupation force. So if Pak is asking world to speak up & chk Rogue Modi Govt, it’s “exploitation”? Ridiculous https://t.co/QL4IS5Osdf
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) September 3, 2019
خیال رہے مقبوضہ کشمیرمیں بھارت نے ریاستی دہشتگردی کی انتہا کردی ہے، مقبوضہ کشمیر کے باسیوں کو گھروں میں محصور ہوئے ایک ماہ ہوگیا، کھانے پینے کی اشیا اورادویات ختم ہونے سے بحران سنگین ہوگیا ہے۔
مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیرمیں 30ویں روز بھی کرفیو
قابض بھارتی فوج نے کشمیریوں کی جاسوسی کے لئے ڈرونز کا استعمال بھی شروع کردیا ہے جبکہ کھانے پینے کی اشیاء اوردوائیں ختم ہونے سے بڑے انسانی المیے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
تعلیمی اداروں ہوں یا کاروباری مراکز یا پھر گلی محلوں کی دکانیں سب پرتالے پڑے ہیں، کمیونیکشن بلیک آؤٹ بھی بدستورجاری ہے، انٹرنیٹ، موبائل سروس، ٹی وی نشریات اور لینڈ لائن فون ہونے سے کشمیریوں کا رابطہ دنیا سے منقطع ہے۔
بھارتی فورسزنے نام نہاد آپریشن میں متعددنوجوانوں کوگرفتار کرلیا،گرفتارکشمیری نوجوانوں پربدترین تشددکیا جارہا ہے۔
The post دنیا ایک مہینے سے مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو، لاک ڈاؤن دیکھ رہی ہے، شیریں مزاری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2PD1Nht
No comments:
Post a Comment