یوم عاشور پر سیکیورٹی : وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس آج ہو گا - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Wednesday, 4 September 2019

یوم عاشور پر سیکیورٹی : وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس آج ہو گا

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے یوم عاشور پر سیکیورٹی سے متعلق اجلاس آج طلب کرلیا ہے ، جس میں یوم عاشور پرسیکیورٹی انتظامات سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت یوم عاشور پر سیکیورٹی سے متعلق اجلاس آج ہو گا ،جس میں صوبےمیں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ کو یوم عاشور پرسیکیورٹی انتظامات سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

یاد رہے چند روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تمام مکاتب فکر کے جید علمائے کرام و مشائخ عظام نے ملاقات کی  تھی ،  ملاقات میں کشمیر کی صورتحال، محرم الحرام میں اتحاد و یگانگت اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اقدامات پر تفصیلی بات چیت کی گئی تھی۔

خیال رہے ملک بھر میں محرم الحرام بڑے عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے، شہر کے مختلف مقامات سے شھداء کربلا کی یاد میں ماتمی جلوس نکالے جا رہے ہیں مختلف امام بارگاہ میں مجلس منعقد کیے جا رہے ہیں۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے محرم الحرام کے موقع پر ملک بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں میں کسی بھی دہشت گردی کےخطرے سے نمٹنے کے لئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

The post یوم عاشور پر سیکیورٹی : وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس آج ہو گا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/34qM9t6

No comments:

Post a Comment