کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا ، شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ، ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ہے، جنوب مشرق سے ہوا 7 ناٹیکل مائیل کی رفتارسے چل رہی ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور اور گردو نواح میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے حبس اور گرمی کی شدت میں کمی ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، میرپور خاص اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم مالاکن، مکران، سکھر میں بارش ریکارڈ کی گئی۔
The post کراچی میں آج بھی موسم گرم اورمرطوب رہے گا، محکمہ موسمیات appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2HOppJL
No comments:
Post a Comment