اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مودی کا پاگل پن جاری ہے، اہم یہ ہے کہ دنیا کشمیر کی صورتحال پر کب عملی اقدامات کرتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا آج اکتیسواں دن ہے، سرینگر کے میئر جنید کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مودی کا پاگل پن جاری ہے، عرب دنیا کے 2 وزرائے خارجہ اسلام آباد پہنچیں گے کشمیر پر بات ہوگی۔ ہم یہ ہے کہ دنیا کشمیر کی صورتحال پر کب عملی اقدامات کرتی ہے۔
Thirty first day of curfew in Occupied Kashmir, now Mayor of SriNagar has also been arrested, #ModiMadness is full swing, two most important Arab foreign ministers ll arrive in Isld today to discuss Kashmir. World needs to act and act fast.
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 4, 2019
اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ کشمیر میں جاری انسانی بحران نے دنیا کی توجہ حاصل کر لی ہے، ایک دن میں 2 سے زائد وزرائے خارجہ سے کشمیر پر بات کرتا ہوں۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ معاملے پر بات کرنے اماراتی اور سعودی وزرائے خارجہ پاکستان آرہے ہیں، یورپی پارلیمنٹ نے بھی کشمیر میں کرفیو اور کشیدگی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اپنے ٹویٹ میں انہوں نے مزید کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری کرفیو سے صورتحال سنگین ہو رہی ہے، دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں کشیدگی سے آگاہ کرتے رہیں گے۔ کشمیریوں کے حقوق کے لیے لڑتے رہیں گے۔
The post اہم یہ ہے کہ دنیا کشمیر کی صورتحال پر کب عملی اقدامات کرتی ہے: فواد چوہدری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2PItxkV
No comments:
Post a Comment