اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گوروو آہلو والیا کو دفتر خارجہ طلب کر کے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارت سے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا ہے، اس سلسلے میں بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔
ڈپٹی ہائی کمشنر آہلو والیا سے دفتر خارجہ نے تتہ پانی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا، بتایا گیا کہ بھارتی فائرنگ سے 38 سال کا سرفراز احمد شہید ہوا۔
دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت لائن آف کنٹرول کے اِس پار نہتے پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔
تازہ ترین خبریں پڑھیں: کشمیر پر کسی قسم کے سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: آرمی چیف
دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کی جانب سے سال 2017 سے اب تک ایک ہزار 970 بار سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ آج یوم آزادی اور یوم یک جہتیٔ کشمیر پر وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی طرف سے پڑوسی ملک بھارت کو واضح پیغامات بھیجے گئے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا میں مودی کوپیغام دیتا ہوں، آپ ایکشن لیں، اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔ جب کہ آرمی چیف نے کہا کہ ہم کشمیریوں پر بھارت کے جبر کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں، ہم کھڑے ہیں چاہے اس کی ہمیں کوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑے۔
The post بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی، ایل او سی کی خلاف ورزی پر احتجاج appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2OTim8x
No comments:
Post a Comment