راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کشمیر پر کسی قسم کے سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
تفصیلات کے مطابق یوم آزادی اور یوم یک جہتی کشمیر پر پاکستان آرمی چیف کا بڑا بیان سامنے آیا ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ 1947 میں کاغذ کا ایک غیر قانونی ٹکڑا کشمیر کی حیثیت تبدیل نہ کر سکا۔
آرمی چیف نے کہا کہ موجودہ یا مستقبل میں بھی کوئی غیر قانونی قدم کشمیر کی حیثیت تبدیل نہیں کر سکتا۔
انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان غاصبانہ عزائم کے خلاف کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے اور کھڑا رہے گا، کشمیر پر کسی قسم کے سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
تازہ ترین خبریں پڑھیں: میں سفیربن کر کشمیرکی آوازدنیا میں اٹھاؤں گا، وزیراعظم عمران خان
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہم کشمیریوں پر بھارت کے جبر کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں، ہم کھڑے ہیں چاہے اس کی ہمیں کوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑے۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج کو جموں و کشمیر کے تقدس کا بھرپور ادراک ہے، پاک فوج کشمیر کاز کے لیے قومی ذمے داری نبھانے کو مکمل تیار ہے۔
واضح رہے کہ آج مظفر آباد آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے بھی واضح پیغام دیا، انھوں نے کہا میں مودی کوپیغام دیتا ہوں، آپ ایکشن لیں، اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔
The post کشمیر پر کسی قسم کے سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: آرمی چیف appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2N8IFoC
No comments:
Post a Comment