واشنگٹن : امریکی ریاست پنسلوانیا میں مسلح شخص نے فائرنگ کرنے چھ پولیس افسران کو زخمی کردیا، پولیس نے طویل جدوجہد کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فائرنگ کا افسوس ناک واقعہ امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا میں اس وقت پیش آیا جب پولیس اہلکار منشیات فروش کو گرفتار کرنے پہنچے۔
غٖیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ منشیات فروش نے پولیس کو دیکھتے ہی ان پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں چھ افسران زخمی ہوگئے۔
امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ پولیس نے مسلح شخص سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا تو مذکورہ شخص نے طویل مؤقف اختیار کیا۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری ہوئی ہے جس میں ملزم کو ہاتھ اٹھائے گھر سے باہر آتے دیکھا جاسکتا ہے، امریکی میڈیا نے ملزم کا نام مورائس ہل بتایا ہے۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ملزم کے وکیل شاکا جانسن نے ملزم اور پولیس کے درمیان مذاکرات کرانے میں مدد کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کمانڈو ٹیم نے مسلح شخص کے گھر سے دو پولیس افسر اور تین دیگر افراد کو ریسکیو کیا۔
مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مسلح شخص نے دعویٰ کیا کہ وہ پورے واقعے کی فیس بُک پر لائیو اسٹریمنگ کررہا تھا۔
امریکا میں فائرنگ، دو افراد ہلاک، ایک پولیس اہلکار زخمی
یاد رہے کہ رواں ماہ کی یکم تاریخ کو امریکی ریاست مسیسپی میں واقع معروف شاپنگ مال وال مارٹ میں بھی فائرنگ ہوئی تھی جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا تھا۔
امریکا میں فائرنگ کے مختلف واقعات، 16 افراد ہلاک
خیال رہے کہ گذشتہ ماہ جون میں امریکا میں چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے اکسٹھ واقعات ریکارڈ ہوئے تھے۔
The post امریکی ریاست پنسلوانیا میں فائرنگ، چھ پولیس افسر زخمی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2Z1DIAB
No comments:
Post a Comment