روس مسئلہ کشمیر پرثالثی کے لیے تیار ہے، شاہ محمود قریشی - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Wednesday, 14 August 2019

روس مسئلہ کشمیر پرثالثی کے لیے تیار ہے، شاہ محمود قریشی

Shah Mehmood Qureshi

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں نسل کشی کا کھیل کھیلنے والا ہے، مودی کی سوچ خطےکے امن کے لیے ایک خطرہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ روس کشمیرکی صورت حال سے پوری طرح واقف ہے، روس نے اسی وجہ سے اجلاس کی مخالفت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارا راستہ امن کا راستہ ہے کبھی جنگ کو ترجیح نہیں دی، ہماری افواج نے بہت قربانیاں دی ہیں، قیادت اورعوام ساتھ ہوں تو فوج لڑتی ہے، اس وقت پوری قوم فوج کے شانہ بشانہ ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ مسئلے کا حل کا مناسب فورم سلامتی کونسل ہے جہاں ہم گئے ہیں، مذاکرات کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ مودی ہیں۔

وزیرخارجہ کا روسی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، کشمیر کی صورت حال پر تبادلہ خیال

انہوں نے کہا کہ اوآئی سی سے کہنا ہے کہ انہیں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، مسلمان سمجھتے ہیں کہ او آئی سی کو خاموش نہیں رہنا چاہیے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں نسل کشی کا کھیل کھیلنے والا ہے، مودی کی سوچ خطے کےامن کے لیے ایک خطرہ ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ اگرہم پرکوئی جنگ مسلط کرتا ہے تو ہمیں دفاع کا حق حاصل ہے، ہمیں نیک نیتی سے اپنا مقدمہ سلامتی کونسل میں پیش کرنا اور لڑنا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ روس مسئلہ کشمیر پر ثالثی کے لیے تیار ہے۔

The post روس مسئلہ کشمیر پرثالثی کے لیے تیار ہے، شاہ محمود قریشی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/33JSfV8

No comments:

Post a Comment