آصف زرداری اور فریال تالپور آج احتساب عدالت میں پیش ہوں گے - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Sunday, 7 April 2019

آصف زرداری اور فریال تالپور آج احتساب عدالت میں پیش ہوں گے

اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہم شیرہ فریال تالپور آج اسلام آباد کے احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہم شیرہ فریال تالپور آج اسلام آباد کے احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔

کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک کریں گے، جعلی بینک اکاؤنٹس کیس احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری سمیت 24 ملزمان کی طلبی کے لیے سمن جاری کیے ہیں۔

سمن کے متن میں آصف زرداری کو لکھا گیا ہے کہ اپنے اوپر عائد الزامات کا جواب دینے کے لیے اسلام آباد احتساب عدالت میں پیش ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:  آصف زرداری اور فریال تالپور کی احتساب عدالت میں‌ پیشی، سیکورٹی پلان تیار

خیال رہے کہ کراچی کے بینکنگ کورٹ سے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس احتساب عدالت اسلام آباد منتقل کیا گیا ہے جہاں اب آصف زرداری کو طلب کیا گیا ہے۔

پی پی رہنما کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر ضلعی انتظامیہ نے سیکورٹی پلان بھی تیار کر لیا ہے، امن و امان کی صورت حال کو قابو میں رکھنے کے لیے 200 رینجرز اہل کار طلب کیے گئے ہیں۔

سیکورٹی پلان کے تحت کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو عدالت میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی جب کہ متعلقہ راستوں پر بھی نفری تعینات کی جائے گی۔

The post آصف زرداری اور فریال تالپور آج احتساب عدالت میں پیش ہوں گے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2FY0QZe

No comments:

Post a Comment