
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وفاقی اورصوبائی حکومت کے منتخب نمائندے پناہ گاہوں میں موجود افراد کے ساتھ کھانا کھائیں، آنے والے مہینوں میں خود ذاتی طورپرغربت کیخلاف جہادکی مانیٹرنگ کروں گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا وفاقی اورصوبائی حکومت کے منتخب نمائندےپناہ گاہوں کا دورہ کریں اور پناہ گاہوں میں موجود افراد کے ساتھ کھانا کھائیں، اس سےانہیں معاشرے کے کمزورطبقے کے مسائل کا احساس ہوگا۔
عمران خان نے کہا آنے والے مہینوں میں خود ذاتی طور پرغربت کیخلاف جہاد کی مانیٹرنگ کروں گا۔
Our prov & fed elected reps must visit Panah Gahs in their areas & share a meal with the people using them. This will sensitise them to issues faced by the bottom tier of our society. In the coming months I will personally monitor effectiveness of our poverty alleviation jihad
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 6, 2019
یاد رہے تین روز قبل وزیراعظم عمران خان نے شب معراج کے موقع پیرودھائی کے قریب پناہ گاہ کا اچانک دورہ کیا تھا اور پناہ گاہ میں موجود افراد کے لیے سہولتوں کا جائزہ لیا۔
مزید پڑھیں : بے گھر اور بے سہارا افراد کی کفالت ریاست کی ذمہ داری ہے، وزیراعظم
وزیراعظم نے پناہ گاہ میں موجود افراد سے سہولیات سے متعلق دریافت کیا اور مناسب سہولیات کی دستیابی پر اطمینان کا اظہار کیا، اس موقع پر عمران خان نے کہا تھا کہ نادار افراد کی کفالت کے حوالے سے حکومت ہر ممکن کوشش کرے گی، پورے ملک میں مزید پناہ گاہیں قائم کی جائیں گی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پناہ گاہوں کو مزید وسیع کیا جائے گا تاکہ زیادہ افراد مستفید ہوسکیں، پناہ گاہوں کی تعمیر میں مخیر حضرات کا تعاون، پیشکش حوصلہ افزا ہے۔
The post آنے والےمہینوں میں خود ذاتی طور پر غربت کیخلاف جہادکی مانیٹرنگ کروں گا،وزیراعظم appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2U1An1U
No comments:
Post a Comment