غزہ: اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کا مکروہ چہرہ سامنے آگیا، غزہ کے کئی علاقے بھی اسرائیل میں ضم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے ڈھتائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن جیتنے کے بعد وہ غزہ پٹی کے کئی علاقے اسرائیل میں ضم کرلیں گے۔
غیر ملکی خبر رساں دارے کے مطابق ایک ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں فتح سمیٹنے کے بعد غزہ پٹی میں بسنے والی یہودی بستیوں کو اسرائیلی حصہ قرار دے دیا جائے گا، اس فیصلے پر قائم رہیں گے۔
اسرائیلی میں نو اپریل کو انتخابات ہونے جارہے ہیں، بین الاقوامی تعلقات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم فلسطین کارڈ کھیل کر الیکشن جیتنے کے خواہش مند ہیں۔
اس بیان کے بعد فلسطینیوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا، رہنماؤں نے اس بیان کو مسترد کرتے ہوئے قابض اسرائیل کو اپنے قبضے کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب صیہونی فورسز نے اسرائیل میں انتخابات کے اختتام تک مقبوضہ غزہ اور مغربی کنارے کو اگلے منگل پر محاصرے میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسرائیلی عام انتخابات، غزہ اور مغربی کنارے کے محاصرے کا فیصلہ
اسرائیلی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ صیہونی فورسز کی جانب سے آئندہ منگل تک مذکورہ علاقوں میں آمد و رفت معطل رہے گی۔
The post اسرائیلی وزیراعظم کا مکروہ چہرہ سامنے آگیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2OZ4Rkg
No comments:
Post a Comment