یورپی یونین کا لفظ ہٹا کر برطانوی پاسپورٹ کا اجرا شروع - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Sunday, 7 April 2019

یورپی یونین کا لفظ ہٹا کر برطانوی پاسپورٹ کا اجرا شروع

لندن: برطانیہ نے یورپی یونین کا لفظ ہٹا کر برطانوی پاسپورٹ کا اجرا شروع کردیا جس کی وزارت داخلہ نے تصدیق کردی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی وزارت داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ 30 مارچ کو کچھ پاسپورٹ جاری کیے گئے جن کے سرورق سے یورپی یونین کا لفظ ہٹا ہوا تھا۔

واضح رہے کہ یہ وہی تاریخ ہے جب برطانیہ کو 2017 کے ریفرنڈم کے فیصلے کے تحت یورپی یونین سے علیحدہ ہونا تھا لیکن اب ان کی یورپی یونین سے علیحدگی کا معاملہ تعطل کا شکار ہوگیا ہے۔

برطانوی وزارت داخلہ نے کہا کہ جن پاسپورٹوں کے سرورق پر یورپی یونین آویزاں ہے ان کو نئی سفری دستاویزات میں شامل کیا جاسکے گا تاکہ عوام کا پیسہ بچایا جاسکے۔

وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بچے ہوئے اسٹاک کو استعمال کرنے اور ٹیکس ادا کرنے والوں کے پیسوں کے صحیح استعمال کے لیے کچھ وقت تک پاسپورٹ پر یورپی یونین کا نام چلتا رہے گا۔

مزید پڑھیں: بریگزٹ کی تاریخ میں 30 جون تک توسیع کی جائے، تھریسامے کی درخواست

انہوں نے کہا کہ ایک برطانوی شہری کے لیے کوئی فرق نہیں ہوگا چاہے اس کے پاسپورٹ پر یورپی یونین کا لفظ لکھا ہو یا نہیں۔

یاد رہے کہ برطانیہ کو 29 مارچ کو یورپی یونین سے نکلنا تھا لیکن یورپی یونین سے اخراج کی شرائط پر ہونے والے سیاسی بحران کے سبب یہ عمل تعطل کا شکار ہوگیا ہے۔

خیال رہے کہ برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے یورپی یونین سے بریگزٹ کی ڈیڈ لائن میں 30 جون تک توسیع کی درخواست کی تھی۔

یورپی یونین کے ایک سینئر اہلکار کا کہنا تھا کہ یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے برطانیہ کو یورپی یونین سے اخراج کے لیے ایک سال کی مہلت دینے کی تجویز دی ہے۔

The post یورپی یونین کا لفظ ہٹا کر برطانوی پاسپورٹ کا اجرا شروع appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2OY4gzm

No comments:

Post a Comment