لودھراں : پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین نے ضلع بھر میں پہلی پوزیشن لینے والی غریب بچی کے تمام تعلیمی اخراجات اٹھانے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین نے تعلیم دوستی کا ثبوت دے دیتے ہوئے غریب بچی کے تعلیمی اخراجات پورے کرنے کا اعلان کرنے کے احسن اقدام اٹھایا ہے۔
جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ اقراء کی حوصلہ افزائی کےلیے تعلیمی اخراجات اٹھانے کی ذمہ داری لیتا ہوں، اقراء اور اس کے خاندان سے ہر ممکن تعاون کروں گا۔
سینئر رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ مشکل گھریلو حالات کے باوجود اقراء نے ہمت نہیں ہاری، اقراء نے پانچویں جماعت کے امتحان میں ضلع میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ذہین طالبہ اقراء ن ے امتحانات میں 500 میں سے 486 نمبر حاصل کیے تھے۔
مزید پڑھیں : صرف ایک شخص ہے جسے لیڈر مانتا ، وہ عمران خان ہیں ، جہانگیر ترین
یاد رہے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا جہانگیر ترین کا معترف ہوں، البتہ حکومتی اجلاس میں ان کی شرکت سے چیف جسٹس کے فیصلےکی تضحیک ہوتی ہے، اپوزیشن کوبولنےکا موقع ملتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نااہل نوازشریف کے لئے علیحدہ اور جہانگیرترین کے لئے علیحدہ قانون نہیں ہوسکتا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پپغام میں کہا صرف ایک شخص ہے جسے لیڈر مانتا اور اس کے سامنے جوابدہ ہوں، وہ لیڈرعمران خان ہیں، ہراتارچڑھاؤ میں ان کے ساتھ رہا اوراپنی آخری سانس تک رہوں گا، دوسرےاپنی عجیب وجوہات کی وجہ سے کیا کہتے ہیں مجھے فرق نہیں پڑتا۔
The post جہانگیر ترین کا لودھراں کی ذہین بچی کے تعلیمی اخراجات اٹھانے کا اعلان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2G6UDLK
No comments:
Post a Comment