واشنگٹن : امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر کا عیسائی برادری کے مذہبی تہوار ایسٹر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کا آئین اقلیتوں کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسیحی برادری دنیا بھر میں اپنا مذہبی تہوار ایسٹر عقیدت و احترام منارہی ہے اس موقع پر امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں واقع پاکستانی سفارت خانے میں ایسٹر کی تقریب منعقد ہوئی جس میں عیسائی و دیگر مذاہب کے افراد نے بھرپور شرکت کی۔
ایسٹر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اسد مجید نے کہا کہ پاکستان تمام اقلیتوں کی بھرپور نمائندگی کرتا ہے، کرتارپور راہداری پاکستان کی جانب سے امن و محبت کا پیغام ہے، سکھ کمیونٹی کی شدید خواہش تھی کہ کرتارپور راہداری کھلے۔
اسد مجید کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیکورٹی صورتحال انتہائی بہتر ہوچکی ہے، پاکستان سیاحت کے لئے بہترین ملک ہے، پاکستان نے اپنی ویزا پالیسی مکمل طور پر تبدیل کی ہے۔
پاکستانی سفیر نے کہا کہ ملک میں مذہبی سیاحت کو بھی فروغ دے رہے ہیں، پاکستان تمام پڑوسی ممالک سے بہترین تعلقات چاہتا ہے، بھارت کے ساتھ امن اور افغانستان کو مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں : مسیحی برادری ایسٹر کا تہوار کب مناتی ہے
خیال رہے کہ مسیحی تہوار وں میں مرکزی اہمیت رکھنے والا تہوار ایسٹر 22 مارچ سے 25 اپریل کے درمیان ہر سال الگ الگ تاریخوں پر منایا جا تا ہے‘ 21 مارچ کے بعد آنے والے پہلے اتوار کے بعد آنے والے اتوار کو ایسٹر منایا جاتا ہے۔
اس موقع پر عالمِ عیسائیت کی اہم ترین مذہبی تقریبات مشرق وسطیٰ میں یروشلم اورکیتھولک عیسائی عقیدے کے مرکز ویٹی کن میں منعقد ہوتی ہیں‘ کیتھلوک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پاپائے روم خصوصی دعا کرواتے ہیں۔
The post پاکستان کا آئین اقلیتوں کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے، پاکستانی سفیر اسد مجید appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2KdvS4x
No comments:
Post a Comment