چین کے انتہائی جدید GJ-11 اسٹیلتھ حملہ آور ڈرون کی نئی ویڈیو سامنے آگئی - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Saturday, 14 November 2026

چین کے انتہائی جدید GJ-11 اسٹیلتھ حملہ آور ڈرون کی نئی ویڈیو سامنے آگئی

بیجنگ: چین کے جدید ترین GJ-11 اسٹیلتھ حملہ آور ڈرون کی نئی ویڈیو اور تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کی فضائیہ نے ’شوانلونگ‘ کے خفیہ نام سے جانے جانے والے اپنے جدید ترین GJ-11 اسٹیلتھ ڈرون کی نئی ویڈیو جاری کی ہے۔

پی ایل اے ایئر فورس نے نومبر 2025 میں اعلان کیا تھا کہ چین کی جانب سے مقامی طور پر تیار کردہ یہ فلائنگ ونگ اسٹیلتھ ڈرون باقاعدہ طور پر سروس میں شامل ہو چکا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس جدید ڈرون کے اوپری حصے میں ائیر انٹیکس جبکہ نچلے حصے میں ہتھیاروں کے اندرونی خانے موجود ہیں۔

اس ڈرون کی خاص بات یہ ہے کہ یہ کئی اقسام کے فضا سے زمین پر مار کرنے والے ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اعلیٰ درجے کی اسٹیلتھ خصوصیات، طویل پرواز اور انتہائی درستگی کے ساتھ ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔

بحریہ سپاہ پاسداران کا امریکی ایم کیو 1 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ

جاری کی گئی فوٹیج میں اس کے جیٹ نوزل، کم لو وزیبلٹی کوٹنگ اور ڈرون کے اگلے حصے میں نصب ایک جدید آپٹیکل ونڈو کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جو چین کے جدید ترین J-20 اسٹیلتھ لڑاکا طیارے پر نصب جدید الیکٹرو آپٹیکل ٹارگٹنگ سسٹم سے مشابہت رکھتی ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Dqke35K

No comments:

Post a Comment