بھارتی اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی نے انہیں صفر پر آؤٹ کرنے والے فاسٹ بولر کو تحفہ دے دیا۔
بھارت کے مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ون ڈے میں صفر پر میٹ ہینری کی اندر آتی گیند پر بولڈ ہوئے جبکہ رویت شرما سمیت چھ کھلاڑیوں کو انہوں نے ہی پویلین کی راہ دکھائی۔
کوہلی نے انہیں صفر پر آؤٹ کرنے والے نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر میٹ ہنری کو اپنی جرسی تحفے میں دی۔
ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلے گئے مقابلے میں میٹ ہنری نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے صرف 27 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں جبکہ تین وکٹ میڈ ان اوور بھی کروائے۔
انہوں نے بھارتی اننگز کے پہلے ہی اوور میں روہت شرما، ویرات کوہلی اور شریاس ائیر کو آؤٹ کرکے اوور ہیٹ ٹرک مکمل کی اور ٹیم کو مشکلات سے دوچار کردیا۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ول ینگ کی شاندار 125 رنز کی اننگز کی بدولت 333 رنز بنائے تھے جبکہ ٹم سائیفرٹ نے 58 رنز اسکور کیے۔
جواب میں بھارتی ٹیم محض 89 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور اسے 244 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
واضح رہے کہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں مہمان ٹیم کو 2-1 کی برتری حاصل ہے جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہوا تھا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/LgI6DtV
No comments:
Post a Comment