پشاور (11 اکتوبر 2026): وفاقی کابینہ اجلاس کے فیصلے کے تناظر میں پشاور میں سیکیورٹی ہائی الرٹ اور ریڈ زون جانے والے تمام راستے کنٹینرز لگا کر بند کر دیے گئے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا کی سیاسی صورتٓحال اور وفاقی کابینہ اجلاس کے فیصلے کے تناظر میں کے پی دارالحکومت پشاور میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور اسمبلی چوک ریڈ زون جانے والے تمام راستوں کو کنٹینرز لگا کر سیل اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
پشاور جی ٹی روڈ، ورسک روڈ، کوہاٹ روڈ اور پشتہ خرہ روڈ پر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔ حساس مقامات، شاہراہوں اور تنصیبات پر حفاظتی اقدامات کے پیش نظر نفری تعینات کی گئی یے۔
دوسری جانب بی آر ٹی سروس عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔ ٹرانس پشاور کے مطابق روڈوں کی بندش اور سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بی آر ٹی سروس معطل کی گئی ہے۔ حالات کا جائزہ لینے کے بعد بی آر ٹی سروس بحال کر دی جائے گی۔
اطلاعات کے مطابق سوات کے داخلی راستے کو بند کرنے کیلیے بھی کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں۔ صوابی میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل ہو گئی ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Ni9UOVF
No comments:
Post a Comment