کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، مزدور جاں بحق - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Friday, 23 October 2026

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، مزدور جاں بحق

کراچی(23 اکتوبر 2026): شہر قائد کے علاقے نیو کراچی شفیق موڑ کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا یہ دلخراش واقعہ ڈکیتی مزاحمت کے دوران پیش آیا۔ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 40 سالہ رحیم اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

مقتول کے لواحقین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ رحیم اللہ لانڈھی اسپتال چورنگی کے قریب کا رہائشی تھا۔ وہ ایک محنت کش مزدور تھا اور لوڈنگ کا کام کرتا تھا، جو روزگار کے سلسلے میں شفیق موڑ پر آیا ہوا تھا۔

لواحقین کے مطابق رحیم اللہ کھانا کھانے کے لیے رکا تھا جہاں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی کوشش کی، اور مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے اسے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

مقتول غیر شادی شدہ تھا، سات بھائیوں میں پانچویں نمبر پر تھا جبکہ ان کا آبائی تعلق پشاور سے تھا۔ واقعے کے بعد علاقے میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے اور پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/pMmwH69

No comments:

Post a Comment