جدہ(22 اکتوبر 2026): قطر کے بعد فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون ایک غیر اعلانیہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ شاہی محل پہنچنے پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فرانسیسی صدر کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔
دورے کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں سعودی فرانسیسی شراکت داری کے فروغ پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں علاقائی اور عالمی صورتحال کے علاوہ خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے حصول کے لیے مشترکہ کوششوں میں ہم آہنگی بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس ملاقات میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، فرانسیسی وزیر خارجہ اور دونوں ممالک کے دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔
خبر ایجنسی کے مطابق، فرانسیسی صدر کے اس دورے کا بنیادی مقصد حالیہ دنوں میں حوثی ملیشیا کے حملوں میں اضافے کے بعد ریاض کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرنا ہے۔ واضح رہے کہ رواں ماہ حوثی ملیشیا کے حملوں میں تیزی آنے کے بعد صدر میکرون سعودی عرب کا دورہ کرنے والے پہلے مغربی رہنما ہیں۔
Follow us on ARY Tube
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/M7CroT1
No comments:
Post a Comment