راولپنڈی: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر حسن نواز نے کہا ہے کہ عرفات منہاس جس طرح کھیلے وہ پاکستان کے لیے بہت اچھا سائن ہے، کریڈٹ انہیں جاتا ہے۔
حسن نواز کا راولپنڈی میں انگلینڈ کے خلاف میچ جیتنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انگلینڈ دنیا کی ٹاپ ٹیموں میں شمار ہوتی ہے، ہم بھی ٹاپ لیول کی ٹیموں میں آئیں گے۔
اُنہوں نے کہا کہ ذہن میں تھا کہ 320 تک اسکور کیا تو میچ جیت سکتے ہیں۔ لگتا تھا کہ 330 تک کرلیں گے لیکن بد قسمتی سے وکٹیں گر گئیں۔
انہوں نے اپنے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں لگتا ہے اپنی فٹنس کو بہتر کرنا پڑے گا کیونکہ انہیں لگ رہا تھا ریفلیکسز سلو ہوگئے ہیں، اس کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔
پاکستان کے ابھرتے ہوئے اسٹار، عرفات منہاس کا کیریئر کے آغاز میں ہی بڑا کارنامہ
نواز نے کہا کہ گیم کو بہتر کرنا ہے اور بڑی ٹیم کے خلاف پرفامنس دینی ہے۔ کوشش ہے وہ اس چلینج کو پورا کریں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/8ctAwFz
No comments:
Post a Comment