کراچی: مشتعل افراد کا پولیس چیک پوسٹ پر دھاوا، اہلکاروں پر بدترین تشدد، یونیفارم پھاڑ دیے - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Friday, 2 October 2026

کراچی: مشتعل افراد کا پولیس چیک پوسٹ پر دھاوا، اہلکاروں پر بدترین تشدد، یونیفارم پھاڑ دیے

کراچی (2 اکتوبر 2026): موٹر سائیکل سوار کی تلاشی لینے پر مشتعل افراد نے پولیس چیک پوسٹ پر دھاوا بول دیا اہلکاروں پر تشدد یونیفارم پھاڑ دیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق واقعہ عوامی کالونی میں اس وقت پیش آیا جب اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس نے موٹر سائیکل سوار کی تلاشی لی، جس پر تلخ کلامی ہوئی۔

اس واقعے کے بعد مشتعل افراد نے پولیس چیک پوسٹ پر دھاوا بول دیا اور وہاں موجود دو اہلکاروں پر بد ترین تشدد کیا اور ان کی سرکاری وردیاں پھاڑ ڈالیں۔

تشدد کا نشانہ بننے والوں میں پولیس کانسٹیبل عامر خان اور عتیق کلوڑ شامل ہیں، جو عوامی کالونی عرفانی گوٹھ پولیس چیک پوسٹ پر تعینات ہیں جب کہ ان میں سے ایک اہلکار کے پیر میں راڈ موجود ہے۔

ذرائع نے واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ اسنیپ چیکنگ کے دوران موٹر سائیکل سوار ایک شخص کی پولیس اہلکاروں سے تلخ کلامی ہوئی، جس کے بعد مذکورہ شخص کے رشتے داروں نے پولیس چیک پوسٹ پر دھاوا بول دیا۔ انہوں نے چیک پوسٹ پر توڑ پھوڑ اور فائرنگ بھی کی۔

اس موقع پر ایس ایچ او عوامی کالونی نے مشتعل افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کے بجائے انہیں سمجھانے کی کوشش کی اور مبینہ طور پر سمجھا بجھا کر موقع سے روانہ کر دیا۔

زخمی پولیس اہلکاروں نے ایس ایچ او اور ہیڈ محرر کی نا انصافیوں پر حکام بالا سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ کیا ہماری کوئی عزت نہین اور ہم مار کھانے کے لیے ڈیوٹی کرتے ہیں؟



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/09VbPvo

No comments:

Post a Comment