نواب شاہ: تیز رفتار کار نے سڑک کنارے کھڑے افراد کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق نواب شاہ پولیس کا کہنا ہے کہ افسوسناک حادثہ سکرنڈ کے قریب پیش آیا ہے۔ جبکہ لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ 2 روز قبل مری کے علاقے لوئر موہڑا بڑا ہوتر کے قریب اسکول وین بریک فیل ہونے کے باعث کھائی میں جا گری تھی، جس کے بعد گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی۔
حادثے میں 12 بچے جھلس کر زخمی ہو گئے تھے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور بچوں کو گاڑی سے باہر نکال کر سول اسپتال منتقل کیا تھا۔
گلشن اقبال بیت المکرم مسجد کے قریب زیر تعمیر پل کا اسٹرکچر گر گیا، ایک شخص جاں بحق
بعد ازاں، شدید جھلسنے والے 4 بچوں کو مزید بہتر طبی علاج کے لیے راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/RKVD4IE
No comments:
Post a Comment