59 لڑکیوں کے موبائل لے کر فرار ہونے والا ملزم بابر عرف سلمان گرفتار ہو گیا - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Monday, 26 October 2026

59 لڑکیوں کے موبائل لے کر فرار ہونے والا ملزم بابر عرف سلمان گرفتار ہو گیا

کراچی: گڈاپ سٹی پولیس نے ملازمت اور انٹرویو کا جھانسہ دے کر 59 لڑکیوں کو فارم ہاؤس بلانے اور ان کے موبائل فون لے کر فرار ہونے والے مرکزی ملزم بابر عرف سلمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے لڑکیوں کو ملازمت اور انٹرویو کا جھانسہ دے کر فارم ہاؤس بلایا تھا، جہاں سے وہ تمام لڑکیوں کے موبائل فون لے کر فرار ہو گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے 40 موبائل فون اور ایک پستول برآمد ہوا ہے۔ ملزم یہ موبائل فون فروخت کرنے کے لیے لے جا رہا تھا۔

پولیس کے مطابق فارم ہاؤس بک کرانے والے وقاص، کوآرڈینیٹر نرگس اور دیگر ملزمان پہلے ہی گرفتار کیے جا چکے ہیں، جب کہ بابر عرف سلمان اس واردات کا مرکزی منصوبہ ساز ہے۔

پس منظر


یہ واقعہ 30 ستمبر کو کراچی کے علاقے گڈاپ میں واقع انصاری میڈوز فارم ہاؤس میں پیش آیا تھا، جہاں مختلف علاقوں سے 59 خواتین کو نجی ہاؤسنگ سوسائٹی بحریہ ٹاؤن کراچی میں ملازمت اور انٹرویو کا جھانسہ دے کر بلایا گیا تھا۔

میانوالی سے 17 سالہ لڑکی گھر سے اغوا

پولیس کے مطابق خواتین کو بتایا گیا تھا کہ انھیں ایک ایونٹ میں کام کے لیے منتخب کیا جائے گا، جہاں یومیہ 2 ہزار روپے کے علاوہ کھانا اور آمدورفت کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

فارم ہاؤس پہنچنے پر خواتین سے کہا گیا کہ انٹرویو کے دوران خلل سے بچنے کے لیے اپنے موبائل فون جمع کرائیں۔ مبینہ طور پر ایونٹ آرگنائزر فون جمع کرنے کے بعد تمام موبائل فون لے کر فرار ہو گیا۔

واقعے کے بعد گڈاپ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر کے فارم ہاؤس بک کرانے والے وقاص اور کوآرڈینیٹر نرگس کو گرفتار کر لیا تھا، جب کہ مرکزی ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی تھی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/5FBPufZ

No comments:

Post a Comment