شہدادپور(3 اکتوبر 2026): سندھ کے شہر شہدادپور میں آوارہ اور پاگل کتوں کا راج برقرار ہے، جہاں صرف چوبیس گھنٹوں کے دوران کتوں کے کاٹنے کے 44 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
اینٹی ریبیز سینٹر کے ترجمان کے مطابق سگ گزیدگی کے تازہ واقعات میں تین معصوم بچے بھی شامل ہیں جو کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہوئے ہیں۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد کو فوری طور پر طبی امداد اور ریبیز کی ویکسین فراہم کی جا رہی ہے۔
کتے کے کاٹنے سے انسان پاگل کیوں ہوتا ہے ؟ جانیے
ترجمان کے مطابق شہدادپور اور گردونواح میں آوارہ کتوں کی بہتات کے باعث صورتحال انتہائی تشویشناک ہو چکی ہے، اور صرف گزشتہ اکیس روز کے دوران کتے کے کاٹنے کے کل 566 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر آوارہ کتوں کے خلاف مؤثر مہم چلائی جائے تاکہ عوام کی جان و مال کا تحفظ ممکن ہو سکے۔
FOLLOW US ON ARY TUBE
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/elOxGjE
No comments:
Post a Comment