کوئٹہ: سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحدی علاقے گلستان سیکٹر پر افغان جارحیت کی کوشش ناکام بناتے ہوئے متعدد افغان طالبان ہلاک کردیے۔
تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحد کے گلستان سیکٹر میں سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے ہونے والی مبینہ جارحیت کی کوشش ناکام بنادی۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ افغان طالبان اہلکاروں نے پاکستانی حدود میں داخل ہو کر کارروائی کی کوشش کی، جس پر پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے بروقت جوابی کارروائی کی تاہم جوابی کارروائی میں متعدد افغان طالبان اہلکار ہلاک ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز اور افغان طالبان کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ علاقے میں سیکیورٹی فورسز کو مکمل طور پر الرٹ کردیا گیا ہے۔
FOLLOW US ON ARY TUBE
سیکیورٹی فورسز کسی بھی قسم کی دراندازی یا افغانستان کی سرزمین سے پاکستانی حدود میں جارحیت کی کوشش کا مؤثر جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔
یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان نے افغان سرزمین سے آنے والے ڈرونز کی مبینہ دراندازی کے جواب میں افغانستان میں 10 مقامات پر فضائی اور ڈرون حملے کرنے کا اعلان کیا تھا۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کے مطابق پاکستانی فضائی دفاعی نظام نے افغانستان سے آنے والے 8 ڈرونز کو پاکستانی حدود میں داخل ہونے کے بعد نشانہ بنا کر ناکام بنایا تھا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/V9fMwia
No comments:
Post a Comment