میجر طفیل محمد شہید کا 68 واں یومِ شہادت، سیاسی وعسکری قیادت کا شاندار خراجِ عقیدت - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Saturday, 8 August 2026

میجر طفیل محمد شہید کا 68 واں یومِ شہادت، سیاسی وعسکری قیادت کا شاندار خراجِ عقیدت

راولپنڈی : میجر طفیل محمد شہید نشانِ حیدر کو 68واں یومِ شہادت کے موقع پر صدر آصف زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور تینوں مسلح افواج کےسربراہان نے خراجِ عقیدت پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق وطن عزیز کے دفاع کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے میجر طفیل محمد شہید نشانِ حیدر کا 68واں یومِ شہادت آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔

تحصیل بوریوالہ میں میجر طفیل محمد شہید کی یادگار پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور مزار پر پھول چڑھائے گئے۔ شہید کے درجات کی بلندی کے لیے قرآن خوانی اور خصوصی دعاؤں کا بھی اہتمام کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے شہید کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ شہید  میجر طفیل کی جرات، فرض شناسی اور عظیم قربانی پوری قوم کے لیے مشعلِ راہ ہے، جبکہ وطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ میجر طفیل محمد شہید نے وطن عزیز کے دفاع کی تاریخ میں سنہری باب رقم کیا، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شہید کی قربانی اور بہادری پوری قوم کے لیے باعثِ فخر اور آنے والی نسلوں کے لیے روشن مثال ہے۔

میجر طفیل محمد شہید نے اگست 1958 میں لکشمی پور سیکٹر میں دشمن کے خلاف کارروائی کے دوران غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کیا۔

شدید زخمی ہونے کے باوجود انہوں نے پیش قدمی جاری رکھی اور دشمن کے مورچوں کا مقابلہ کرتے ہوئے سیکٹر کا قبضہ چھڑانے میں کامیاب ہوئے، تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہادت کے رتبے پر فائز ہوگئے۔

ان کی بے مثال جرات اور قربانی کے اعتراف میں انہیں نشانِ حیدر سے نوازا گیا، جو پاکستان کا اعلیٰ ترین عسکری اعزاز ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/tq8Oo9R

No comments:

Post a Comment