لاہور (15 اگست 2026): صوبہ پنجاب کے شہروں مریدکے، لاہور اور وہاڑی میں ہولناک ٹریفک حادثات میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
وہاڑی میں بورے والا روڈ پر ٹریفک حادثے میں 3 نوجوان جاں بحق، اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ 2 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں میں ٹکر کے باعث پیش آیا، جاں بحق تینوں افراد کی لاشیں اور زخمی ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیے گئے۔
مریدکے میں جی ٹی روڈ پر 2 مختلف حادثات میں ایک نوجوان جاں بحق اور ایک بچہ شدید زخمی ہو گیا، سٹی ایریا میں کار کی ٹکر سے 24 سالہ راہ گیر عمیر اقبال جاں بحق ہو گیا، موٹر وے پولیس نے کار تحویل میں لے لی جب کہ ڈرائیور فرار ہو گیا ہے۔ جب کہ چلتے رکشہ سے گر کر 11 سالہ سبحان شدید زخمی ہو گیا ہے جسے تشویش ناک حالت میں لاہور منتقل کیا گیا ہے۔
تیز رفتار کار راہگیروں کو کچلتی ہوئی درخت سے ٹکرا گئی، کار سوار لڑکوں سمیت 5 جاں بحق
تیسرے واقعے میں لاہور میں شاہدرہ فلائی اوور سے اترتے ہوئے ایک موٹر سائیکل حادثے کا شکار ہو گئی، ٹریفک پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد پل سے اترتے ہوئے گر گئے، حادثے میں ایک موٹر سائیکل سوار علی موقع پر جاں بحق ہو گیا جب کہ دوسرا زخمی ہو گیا جسے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ادھر ایک اور واقعے میں ہربنس پورہ میں ایک تیز رفتار کار راہگیروں کو کچلتی ہوئی درخت سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 3 کار سوار لڑکوں سمیت 5 جاں بحق ہو گئے ہیں۔ مجموعی طور گزشتہ رات چھ ٹریفک حادثات میں 10 افرد جاں بحق ہوئے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/C7e6iAN
No comments:
Post a Comment