امریکا کی پاکستان کے یوم آزادی پر قوم کو مبارک باد - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Friday, 14 August 2026

امریکا کی پاکستان کے یوم آزادی پر قوم کو مبارک باد

واشنگٹن (14 اگست 2026): امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی پر پاکستانی عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اپنے تہنیتی پیغام میں پاکستان اور امریکا کے درمیان دیرینہ شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اپنے بیان میں مارکو روبیو نے کہا پاکستان اورامریکا کے درمیان علاقائی ثالثی، معدنیات، توانائی اور انسدادِ دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون جاری ہے۔ دونوں ممالک کے باہمی تعاون سے عوام کو حقیقی فوائد حاصل ہو رہے ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ باہمی تعاون سے دونوں ممالک کے عوام کو حقیقی فوائد مل رہے ہیں۔ امریکا پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے عزم پر قائم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا ثقافتی ورثے کے تحفظ، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں بھی باہمی تعاون کو فروغ دے رہے ہیں۔

دریں اثنا امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے بھی پاکستان کو 79 ویں یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ابتدائی حامی ممالک میں شامل ہونے پر امریکا کو فخر ہے۔

نیٹلی بیکر اور امریکی سفارتی مشن کی جانب سے اہلِ پاکستان کو جشنِ آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے پاکستانی عوام کے لیے امن، خوشی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ گزشتہ 80 برس میں پاک امریکا دوستی مزید مضبوط ہوئی۔

پاکستان کا 79 واں یوم آزادی ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ADobcZf

No comments:

Post a Comment