سرکاری ملازمین کے الاؤنس میں اضافے کا فیصلہ - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Saturday, 18 July 2026

سرکاری ملازمین کے الاؤنس میں اضافے کا فیصلہ

پشاور (18 جولائی 2026): خیبرپختونخوا حکومت نے ٹریژری ملازمین کے آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس الاؤنس میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے الاؤنس میں اضافے کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا، جس کے مطابق ٹریژری ملازمین کے آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس الاؤنس میں 10 فی صد اضافہ کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس الاؤنس 20 فی صد سے بڑھا کر 30 فی صد کر دیا گیا ہے، اس اضافے کی منظوری صوبائی کابینہ نے دی تھی، اب ٹریژری سروس ملازمین کو تیس فی صد آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس الاؤنس ملے گا۔


کویت چاہتا ہے پاکستان سے دفاعی تعاون کو سعودی عرب طرز پر وسعت دی جائے، روئٹرز


اعلامیے کے مطابق الاؤنس صرف ٹریژری سروس کے اہل ملازمین کو دیا جائے گا، اور یہ الاؤنس انکم ٹیکس کے تابع ہوگا، پنشن، گریجویٹی، کمیوٹیشن کا حصہ نہیں ہوگا۔

معطلی یا 120 روز سے زائد رخصت کے دوران الاؤنس قابل ادائیگی نہیں ہوگا، مارکیٹ بیسڈ یا کنٹریکٹ پے پیکیج پر تعینات ملازمین الاؤنس کے اہل نہیں ہوں گے۔ جب کہ محکمہ خزانہ نے اس حوالے سے جاری سابقہ تمام نوٹیفکیشنز اور احکامات منسوخ کر دیے ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/OoVkMXy

No comments:

Post a Comment