ملک میں عام انتخابات سے قبل کیا ہونے جا رہا ہے؟ بڑا فیصلہ کر لیا گیا - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Friday, 17 July 2026

ملک میں عام انتخابات سے قبل کیا ہونے جا رہا ہے؟ بڑا فیصلہ کر لیا گیا

اسلام آباد (17 جولائی 2026): ملک میں عام انتخابات سے قبل ایک اہم فیصلہ کر لیا ہے اور اس کے لیے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق عام انتخابات سے قبل انتخابی قوانین میں اصلاحات کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے انتخابی قوانین میں اصلاحات کے لیے ریفارمز کمیٹی قائم کر دی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ریفارمز کمیٹی انتخابی نظام کو مزید موثر، شفاف اور جدید بنانے کے لیے سفارشات تیار کرے گی۔ کمیٹی انتخابی قوانین اور آئین میں ضروری ترامیم کے لیے تجاویز دے گی۔

ریفارمز کمیٹی میں الیکشن کمیشن کے اعلیٰ حکام اور ماہرین شامل ہیں کمیٹی عام انتخابات 2024 کے دوران سامنے آنے والے مسائل کا بھی جائزہ لے گی۔

یہ ریفارمز کمیٹی الیکشن ایکٹ 2017 اور الیکشن رولز 2017 میں مجوزہ ترامیم پر غور کرے گی اور تمام سیاسی جماعتوں اور متعلقہ اداروں سے بھی مشاورت کرے گی، جس کے بعد اپنی سفارشات مرتب کر کے الیکشن کمیشن کو پیش کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن نے 4 سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی انتخابات تسلیم کر لیے



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/NxI6fDJ

No comments:

Post a Comment