نسلہ ٹاور کے بعد مونال ریسٹورنٹ گرانے کا فیصلہ بھی کالعدم قرار - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Monday, 13 July 2026

نسلہ ٹاور کے بعد مونال ریسٹورنٹ گرانے کا فیصلہ بھی کالعدم قرار

اسلام آباد : وفاقی آئینی عدالت نے نسلہ ٹاور کے بعد پیرسوہاوہ مونال ریسٹورنٹ گرانے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی آئینی عدالت نے پیرسوہاوہ میں واقع مونال ریسٹورنٹ سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے سی ڈی اے اور میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کی اپیلیں منظور کرلیں، جبکہ اس معاملے میں جاری حکمِ امتناع بھی ختم کردیا۔

جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں سماعت کے دوران عدالت نے قرار دیا کہ مونال ریسٹورنٹ کی ملکیت سے متعلق تنازع کا فیصلہ متعلقہ ٹرائل کورٹس کریں گی اور وہ اس فیصلے میں دی گئی عدالتی آبزرویشنز سے متاثر ہوئے بغیر آزادانہ طور پر فیصلہ کرنے کی پابند ہوں گی۔

وفاقی آئینی عدالت نے ٹرائل کورٹس کو ہدایت کی کہ وہ زیرِ التوا مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کریں، جبکہ انتظامی معاملات سے متعلق فیصلے متعلقہ ریگولیٹری ادارے کریں گے۔

سماعت کے دوران جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں کئی اہم نکات کو مدِنظر نہیں رکھا گیا، کیس دائر کرنے یا نظرثانی درخواست دائر کرنے پر بھی عدالت نے برہمی کا اظہار کیا تھا، جبکہ فیصلے میں وہ کچھ لکھا گیاجس کا فسانہ میں ذکر نہ تھا۔

جسٹس حسن اظہر رضوی نے مزید کہا کہ :ہم نےجذباتی فیصلہ نہیں کرنا، بلکہ قانون کے مطابق فیصلہ کرے گی اور مقدمے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے۔

مونال کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل احسن بھون نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالت نے کیس کا انتہائی باریک بینی سے مطالعہ کیا ہے۔

جس پر جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ عدالت میں ہماری تعریفیں نہ کریں، جو سماعت ہوئی وہی حکم دیں گے، فیصلہ بھی اسی بنیاد پر دیا جائے گا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Wlpx3IM

No comments:

Post a Comment