افسران کے لیے مفت بجلی ختم، عام شہری کی طرح بل ملیں گے! - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Sunday, 12 July 2026

افسران کے لیے مفت بجلی ختم، عام شہری کی طرح بل ملیں گے!

لاہور (12 جولائی 2026): عوام کیلیے خوشخبری ہے کہ افسران کی مفت بجلی یونٹس کی سہولت ختم کر دی گئی ہے اور انہیں عام شہری کی طرح بجلی بل ملیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے گریڈ 18 سے 20 تک کے افسران کی مفت بجلی یونٹس کی سہولت ختم کر دی گئی ہے اور اب انہیں بھی عام شہریوں کی طرح بجلی کے بل ملنا شروع ہو گئے ہیں۔

30 سال میں پہلی بار افسران کی آدھی تنخواہ بجلی بلوں کی نذر ہو گئی ہے۔
لیسکو ذرائع نے بتایا کہ گریڈ 18 کے افسران کو سالانہ 6 ہزار جب کہ گریڈ 19 کے افسران کو 8 ہزار بجلی یونٹس مفت ملتے تھے۔ ان کے علاوہ گریڈ 20 کے افسران کو سالانہ 10 ہزار مفت یونٹس کی سہولت حاصل تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ فیصلہ دیگر ڈسکوز کے گریڈ 18 سے 20 تک کے افسران کے لیے بھی کیا گیا تھا، تاہم دیگر ڈسکوز نے عدالتوں سے حکم امتناع لے کر مفت بجلی بحال کروا لی۔

لیسکو افسران کا کہنا ہے کہ دیگر کمپنیوں کی مفت بجلی کی سہولت بحالی غیر قانونی ہے، تنخواہ میں تمام مراعات شامل ہوتی ہیں۔ مفت بجلی کی سہولت ملک کے تمام اداروں سے ختم کی جائے، اس حوالے سے وزارت توانائی تمام کمپنیوں کے لیے یکساں پالیسی کا اعلان کریں۔

افسران کے مفت بجلی یونٹ ختم کرنے پر لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/s5CWPeT

No comments:

Post a Comment