اسکردو: براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما سمیت 10 لاپتہ - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Friday, 31 July 2026

اسکردو: براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما سمیت 10 لاپتہ

اسکردو: براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما نرمل پرجا سمیت 10 لاپتہ ہوگئے ، جن کی تلاش کے لئے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں واقع دنیا کی 12ویں بلند ترین چوٹی براڈ پیک پر مہم جوئی کے دوران ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے، جہاں برفانی تودہ گرنے کے باعث 10 رکنی بین الاقوامی کوہ پیما ٹیم لاپتہ ہو گئی۔

الپائن کلب آف پاکستان اور ریسکیو ذرائع کی جانب سے بتایا کہا کہ کردو براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے کے بعد 10 رکنی بین الاقوامی کوہ پیما ٹیم سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

جس کے بعد ریسکیو اداروں نے کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاپتہ ٹیم کی قیادت عالمی شہرت یافتہ نیپالی نژاد برطانوی کوہ پیما نرمل پرجا کر رہے تھے تاہم لاپتہ کوہ پیماؤں میں پانچ نیپالی کوہ پیما، پاکستان کے ضلع ہنزہ سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما سہیل سخی، عمانی خاتون نثیرہ، امریکی کوہ پیما میلوری گیز، ایک چینی کوہ پیما اور ایک مزید غیر ملکی کوہ پیما شامل ہیں، جس کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ برفانی تودہ گرنے کے بعد لاپتہ ٹیم سے اب تک کسی قسم کا رابطہ بحال نہیں ہو سکا، جبکہ خراب موسمی حالات سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں بڑی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش کا عمل جاری ہے جبکہ الپائن کلب آف پاکستان سمیت متعلقہ ادارے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے لئے مسلسل رابطے میں ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/eHROsVD

No comments:

Post a Comment