امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دستخط کر دیے - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Friday, 26 June 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دستخط کر دیے

واشنگٹن (26 جون 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے زراعت سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے زراعت سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے ہیں۔ اس موقع پر وائٹ ہاؤس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم زرعی شعبے میں نئی جدتیں لا رہے ہیں اور امریکی کسانوں اور زرعی مصنوعات کیلیے نئی عالمی منڈیاں کھول دی ہیں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران گندم، مکئی اور سویابین کی خریداری کیلیے ایک نئی منڈی ہوگا اور امریکا جلد ایرانی فنڈز سے یہ اشیا خریدے گا۔

انہوں نے ایک بار پھر اس بات کو دہرایا کہ ایران کی فوجی صلاحیتوں کو ختم کر دیا گیا ہے، ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت قطعی نہیں دے سکتے۔

امریکی صدر کے مطابق اگر ایران کو ایٹمی ہتھیار مل گئے، تو وہ اسے پہلے ہی گھنٹے میں استعمال کرنا شروع کر دے گا۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایران شدت سے ہمارے ساتھ معاہدہ چاہتا ہے اور مجھے یقین ہے کہ ہم کریں گے، کیونکہ اب ہم مکمل طاقت کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں۔

انہوں نے ڈیموکریٹس کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میں ڈیموکریٹس کو’’بونگےکریٹس‘‘کہوں گا، کیونکہ ان کی احمقانہ پالیسیوں نے مہنگائی کی بدترین لہر کو جنم دیا۔

 

امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ وینزویلا بڑے زلزلے سے متاثر ہوا ہے اور ہم اس کو اس بڑے بحران سے نکالنے میں مدد کریں گے۔

ایران نے اپنے اثاثوں کےحوالے سے امریکی دعویٰ مسترد کر دیا



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/yWsoL2H

No comments:

Post a Comment